حادثات کا شکار میرج کلب کے غیر قانونی‘ بغیر نقشہ منظوری قائم ہونیکا انکشاف

حادثات کا شکار میرج کلب کے غیر قانونی‘ بغیر نقشہ منظوری قائم ہونیکا انکشاف

ملتان(خبر نگار) حضوری باغ روڈ پر حادثے کا شکار ہونے والے میرج کلب کے غیر قانونی طور پر اور بغیر نقشہ منظوری قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے بلڈنگ انسپکٹروں نے ملی بھگت کرکے میرج ہال مالکان کو کاروبار کرنے کا موقع فراہم کیا ذرائع کیمطابق حضوری باغ روڈ پر قائم شاہ رکن عالم میرج(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

کلب جس کی جمعہ کے روز دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے اسی میرج کلب کا باقاعدہ طور پر نقشہ منظور نہیں ہے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ میرج کلب 1کنال سے زائد اراضی پر واقع ہے اور باقی روز کیمطابق میرج کلب کے نقشہ منظوری میں سیٹ بیک کے ساتھ وسیع پارکنگ کا ہونا لازم ہے میرج کلب مالکان نے بلڈنگ انسپکٹروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے میرج کلب کا نقشہ منظور کروانے کی بجائے شاہ رکن عالم ٹاؤن میں کمرشل بلڈنگ کا نقشہ جمع کرا رکھا ہے اور موقع پر میرج کلب کا کاروبار چلایا جا رہا ہے بتایا گیا ہے کہ شاہ رکن عالم ٹاؤن کے بلڈنگ انسپکٹر ماہانہ بنیادوں پر مک مکا کر کے بھتہ وصول کر رہے تھے غیر قانونی طور پر قائم میرج کلب مالکان کو باقاعدہ تحفظ فراہم کر رہے تھے۔

بغیر نقشہ منظوری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...