کراچی ،رات گئے مقابلہ،دو ٹارگٹ کلر ہلاک،سرچ آپریشن کے دوران 20گرفتار

کراچی ،رات گئے مقابلہ،دو ٹارگٹ کلر ہلاک،سرچ آپریشن کے دوران 20گرفتار
کراچی ،رات گئے مقابلہ،دو ٹارگٹ کلر ہلاک،سرچ آپریشن کے دوران 20گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، رات گئے جہانگیر روڈ پر سی ٹی ڈی اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزم مارے گئے، ناتھا گوٹھ اور دیگر علاقوں میں آپریشن کے دوران بیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے رات گئے جہانگیر روڈ پر بلوچ پاڑہ میں کارروائی کی ،ا س دوران سی ٹی ڈی اہلکار شباب حیدر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزم سرفراز عرف کالا اور سہیل عرف شوٹر مارے گئے، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ادھر سرجانی ٹاو¿ن میں بھی پولیس کے ساتھ مقابلے کے نتیجے میں دو ملزم زخمی ہوگئے جن کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔شاہ فیصل کالونی اور الفلاح پولیسنے رات گئے ناتھا خان گوٹھ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میںلے لیا جبکہ واٹر پمپ چورنگی پر موٹر وے پولیس سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزم پکڑے گئے۔

مزید :

قومی -