مظفر آباد ، بس دریا میں جاگری،7افراد موت کی وادی میں پہنچ گئے

مظفر آباد ، بس دریا میں جاگری،7افراد موت کی وادی میں پہنچ گئے
مظفر آباد ، بس دریا میں جاگری،7افراد موت کی وادی میں پہنچ گئے

  


مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کیل سے مظفرآباد آنے والی مسافر بس نوسیری کے مقام پر دریائے نیلم میں جا گری۔ اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان اور امدادی اداروں کے کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ پانچ لاشیں اورتین زخمیوں کو نکال لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بس میں تیس مسافر سوار تھے، ابتدائی تحقیقا ت کے مطابق حادثہ بس کی بریک فیل ہوجانے باعث پیش آیا، بس پہلے پہاڑی سے ٹکرائی پھر قلابازیاں کھاتی دریا میں جاگری۔

مزید : قومی


loading...