نائن الیون،اوبامہ نے سعودی عرب کے خلاف مقدمے کا بل ویٹو کردیا

نائن الیون،اوبامہ نے سعودی عرب کے خلاف مقدمے کا بل ویٹو کردیا
نائن الیون،اوبامہ نے سعودی عرب کے خلاف مقدمے کا بل ویٹو کردیا

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر بارک اوباما نے سعودی حکومت کےخلاف مقدمہ دائر کرنے کا بل ویٹو کردیا۔ری پبلکن پارٹی نے کانگریس میں ویٹو رد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان نے نائن الیون بل کی منظوری دی تھی ،جس کے تحت نائن الیون سانحے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حق دیا گیا ہے۔

صدراوباما نے بل کو ویٹو کرتے ہوئے کہا کہ بل امریکی قومی مفادات کےلیے نقصان دہ ہے۔ اس سے انسداد دہشت گردی اور دیگر قومی سلامتی سے متعلق اموپر عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون محدود ہوسکتا ہے جبکہ ایسا کرنے سے امریکی اہلکاروں پر مقدمات دائر کیے جانے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ بل کے ویٹو ہونے پر ری پبلکن پارٹی کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...