اسلام آباد کی 2یونین کونسلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ، رینجرز تعینات

اسلام آباد کی 2یونین کونسلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ، ...
اسلام آباد کی 2یونین کونسلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ، رینجرز تعینات

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی 2 یونین کونسلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں جس کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی یونین کونسل 48اور 49میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے جہاں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندراورباہررینجرزتعینات ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونین کونسل 48اور 49میںیوسی چیرمین کی2نشستوں کیلیے4امیدوارمیدان میں ہیں۔دونوں یونین کونسلز میں رجسٹرڈ ووٹرز 24 ہزار 883 ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

یونین کونسل 48 سرائے خربوزہ میں ووٹرز کی تعداد 16 ہزار 19 ہے جبکہ یونین کونسل 49 شاہ اللہ دتہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 ہزار 864ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں یونین کونسلوں میں26پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 5پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قراردیے گئے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...