”پسنجر“ کا پہلا ٹریلر آگیا

”پسنجر“ کا پہلا ٹریلر آگیا
”پسنجر“ کا پہلا ٹریلر آگیا

  


ہالی وڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم پیسنجرز کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا،اداکارہ جنیفر لارنس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔فلم کی کہانی ہے ہزاروں میل دورخلا میں واقع انسانوں کی ایک ایسی بستی کی جہاں کا سفر کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔اسی کو ممکن کردکھانے کے لئے دو خلاباز سفر پر نکل پڑتے ہیں، سب کچھ اچھا چل رہا ہوتا ہے لیکن اچانک شٹل میں فنی خرابی پیش آجاتی ہے۔اور پھر یہی شٹل بھٹک کر نوے سال پہلے دور میں پہنچ جاتی ہے جہاں سے واپسی مشکل ہوجاتی ہے۔فلم اکیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : تفریح


loading...