عماد وسیم ٹونٹی 20 میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی سپنر بن گئے

عماد وسیم ٹونٹی 20 میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی سپنر بن گئے
عماد وسیم ٹونٹی 20 میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی سپنر بن گئے

  


دبئی (ویب ڈیسک ) عماد وسیم ٹنٹی 20 میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانیس پنر بن گئے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز سے سیریز کے ابتدائی میچ میں 4 اوورز میں 14 رنز کے عوض 5 وکٹوں کا سودا کیا، ان سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے مختصر فارمیٹ میں دو بار 5,5 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا تھا۔

انہوں نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف یہ پرفارمنس پیش کی، ٹونٹی 20 انٹرنیشنل میں بہترین بولنگ کا اعزاز سری لنکا کے اجنتھامینڈس کو حاصل ہے، انہوں نے زمبابوے کے خلاف ہمبنٹوٹا پر 2012ءمیں 8 رنز کے عوض 6 وکٹوں کا سودا کیا جبکہ اس سے قبل بار انہوں نے یہ کارنامہ پالے کیلی میں آسٹریلیا کے خلاف 2011ءمیں انجام دیا، جس میں ان کی پرفارمنس 16 رنز کے بدلے 8 وکٹیں رہیں۔

مزید : کھیل


loading...