پی سی بی سات میچ کھیلنے دے، پرفارمنس نہ دے سکا تو بغیر مراعات لئے خود ہی چلا جائوں گا: سعید اجمل

پی سی بی سات میچ کھیلنے دے، پرفارمنس نہ دے سکا تو بغیر مراعات لئے خود ہی چلا ...
پی سی بی سات میچ کھیلنے دے، پرفارمنس نہ دے سکا تو بغیر مراعات لئے خود ہی چلا جائوں گا: سعید اجمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل نے ریٹائرمنٹ کیلئے شرط رکھ دی۔ ان کا کنا ہے کہ پی سی بی مجھے چھ سے سات میچ کھیلنے دے۔ بہتر پرفارم نہ کرپایا تو بغیر کوئی مراعات لئے خود ہی چلا جاﺅں گا۔ 100فیصد فٹ ہوں اور باآسانی دو سے چار سال تک مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔ اگر میری ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو کوئی بات نہیں۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ٹیم کو کامیابی دلاسکتا ہوں۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سے ریٹائر نہیں ہونا چاہتا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا  ویسٹ انڈیز کے خلاف اگر ایک ٹیسٹ کھلا دیں تو وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ سعید اجمل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ الوداع کہہ دینے والے بیان کی وجہ سے پی سی بی سے ناراض ہیں۔ کسی کو الوداع کہنے کا پی سی بی خود سے کیسے فیصلہ کرسکتا ہےا ور انہیں ریٹائر ہی کرنا تھا تو ایکشن کلیئر کرانے کیلئے اتنا پیسہ کیوں لگایا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھادی ہے، اب میری ٹیم میں جگہ بنتی ہے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ سلیکٹرز کریں گے۔ ریٹائرمنٹ کے بارے میں باتیں سن کر بہت اسوس ہوتا ہے۔ طویل عرصے تک بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔ دنیا کا نمبر ایک باﺅلر رہا ہوں، بڑی بات نہیں کررہا گر مجھے دوبارہ موقع ملا تو پھر نمبر ایک تک پہنچ جاﺅں گا۔

مزید :

کھیل -