خیبر ایجنسی: جمرود کے پہاڑی علاقے میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ شہید

خیبر ایجنسی: جمرود کے پہاڑی علاقے میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، ...
خیبر ایجنسی: جمرود کے پہاڑی علاقے میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ شہید

  


خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک ) جمرود کے پہاڑی علاقے میں پاک فضائیہ کا ایف 7تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمرود کے پہاڑی علاقے میں ایف 7 طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا ،واقعہ تاترہ چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جس  میں پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد شہید ہو گئے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے پائلٹ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے تاہم جائے حادثہ پر عام شہریوں کے نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔

مزید : خیبر /اہم خبریں


loading...