موٹی کیوں ہوئی، امام مسجد کا اہلیہ پر تشدد، مار مار کر دانٹ توڑ دئیے

موٹی کیوں ہوئی، امام مسجد کا اہلیہ پر تشدد، مار مار کر دانٹ توڑ دئیے
موٹی کیوں ہوئی، امام مسجد کا اہلیہ پر تشدد، مار مار کر دانٹ توڑ دئیے

  


ڈسکہ(ویب ڈیسک)شہرکے نواحی محلہ غنی پورہ میں امام مسجد نے بہمانہ تشدد سے بیوی کا دانت توڑ ڈالا۔ میرے دوست مجھے طعنہ دیتے ہیں کہ تمھاری بیوی موٹی ہوگئی ہے۔ زخمی رمضان بی بی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خاوند نے بچے بھی چھین لئے ہیں۔

ڈسکہ کے نواحی گائوں دھیدووالی کے رہائشی محمد عارف کی بیٹی رمضان بی بی کی شادی چار سال قبل ڈسکہ کے محلہ غنی پورہ کے فیصل اقبال سے ہوئی جو محلہ ہی کی ایک مسجد میں پیش امام ہے۔ رمضان بی بی کے ہاں دو بچوں کی پیدائش بذریعہ آپریشن ہوئی جس کے بعد اسکا جسم بھاری ہو گیا، جسم موٹا ہونے کی وجہ سے اسکے خاوند امام مسجد فیصل اقبال نے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔جس کی وجہ سے رمضان بی بی کا دانت بھی ٹوٹ گئے، رمضان بی بی کو زخمی حالت میں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رمضان بی بی کا کہنا ہے کہ اسکے خاوند فیصل نے اسے اس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے کہ اسکے دوست کہتے تھے کہ تمہاری بیوی موٹی ہوگئی ہے۔

مزید : سیالکوٹ


loading...