نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، میاں بیوی دوبیٹیوں سمیت جاں بحق

نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، میاں بیوی دوبیٹیوں سمیت جاں بحق
نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، میاں بیوی دوبیٹیوں سمیت جاں بحق

  


راولپنڈی (صباح نیوز)مندرہ چکوال روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ہفتہ کو راولپنڈی کے علاقے مندرہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو جاں بحق کردیا ،تا حال قتل کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ریسکیو اداروں نے فوری فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ،جہاں ڈاکٹرز نے تمام افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی شواہد اکھٹے کر لیے اور اہل محلہ کا بیان بھی قلم بند کر کے میتیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال سے رابطہ کر لیا ،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچیاں شامل ہیں۔تا ہم ابھی تک قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مقتولین شریف لوگ تھے اور اِن کا کسی سے کوئی جھگڑا یا تنازعہ دیکھنے میں نہیں آیا۔پولیس نے مختلف پہلوﺅں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں اور جلد ہی قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید : راولپنڈی


loading...