آزادکشمیر کے ایک گھر میں خوفناک اژدھا گھس گیا ،اہل خانہ کی چیخیں نکل گئیں
میر پور (مانیٹرنگ ڈیسک )آزاد کشمیر میں میر پور کے ایک گھر میں خوفناک اژدھا گھس گیا جس سے گھر میں موجود لوگ شدید خوفزدہ ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق میر پور کے سیکٹر فور ڈی کے گھر میں اژدھا گھس گیا جس کی لمبائی 15فٹ اور وزن25کلو تھا۔ خوفناک اژدھا کو دیکھ کر اہل خانہ شدید خوف کا شکار ہو گئے اور انہوں نے چیخیں مارنا شروع کردیں ۔گھر کے مالک نے اژدھا کو دیکھ کر وائلڈ لائف حکام کی فون کیا۔وائلڈ لائف اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اژدھا کو پکڑ لیا اور اپنے ساتھ لے گئے ۔