بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے ولے نہیں، عمران خان سنجیدہ سیاست کریں: رانا تنویر حسین

بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے ولے نہیں، عمران خان سنجیدہ سیاست کریں: رانا تنویر ...
بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے ولے نہیں، عمران خان سنجیدہ سیاست کریں: رانا تنویر حسین

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عمران خان اپنی سیاسی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے سنجیدہ سیاست کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اور دنیا کی بہترین میزائل ٹیکنالوجی بھی ہمارے پاس ہے۔ بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں بلکہ ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ریلی میں عوامی شمولیت سب کے سامنے ہے۔ وہ اپنی سیاسی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے سنجیدہ سیاست کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی ہم منصب کے ساتھ کافی میٹنگز ہوئی ہیں اور پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...