پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے پیرا کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا، عدالت کا پیرا سمیت تمام فریقین سے جواب طلب

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے پیرا کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا، عدالت کا پیرا ...
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے پیرا کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا، عدالت کا پیرا سمیت تمام فریقین سے جواب طلب

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیرا کا نوٹیفکیشن چیلنج کئے جانے پر پیرا، سیکرٹری کیڈ سمیت تمام فریقین سے 4 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پیرا کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا ہے اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ رجسٹریشن کرانے کا حکم سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہائیکورٹ نے دوبارہ رجسٹریشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے پیرا، سیکرٹری کیڈ سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 4 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...