رشتے کے تنازع پر بچے کو قتل کرنے والا ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

رشتے کے تنازع پر بچے کو قتل کرنے والا ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے ...
رشتے کے تنازع پر بچے کو قتل کرنے والا ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے رشتے کے تنازع پر بچے کو قتل کرنے والے ملزم راشد کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رشتے کے تنازع پر بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں سات سال کے شہزاد کو زہریلی گولیاں دے کر قتل کر دیا تھا اور ملزم کے قبضے سے چوہے مار زہریلی گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ عدالت نے ملزم راشد کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید : کراچی


loading...