وزیراعظم نااہلی اور پانامہ پیپرز کی تحقیقات، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف دائر اپیلوں پر وکلاءکو نوٹس جاری

وزیراعظم نااہلی اور پانامہ پیپرز کی تحقیقات، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف ...
وزیراعظم نااہلی اور پانامہ پیپرز کی تحقیقات، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف دائر اپیلوں پر وکلاءکو نوٹس جاری

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نااہلی اور پانامہ پیپرز کی تحقیقات کی سپریم کورٹ میں اپیلوں پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے وکلاءکو 27 ستمبر کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کی نااہلی اور پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگائے تھے جس کے بعد وکلاءنے ان اعتراضات کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ان اپیلوں پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے وکلاءکو 27 ستمبر کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی خود کریں گے۔

مزید : اسلام آباد


loading...