اگر آپ یہ 6باتیں کریں گے تو زندگی بھر کینسر سے محفوظ رہیں گے

اگر آپ یہ 6باتیں کریں گے تو زندگی بھر کینسر سے محفوظ رہیں گے
اگر آپ یہ 6باتیں کریں گے تو زندگی بھر کینسر سے محفوظ رہیں گے

  


لندن(نیوزڈیسک) کینسر ایک موذی مرض ہے اور اس میں مبتلا افراد انتہائی تکلیف دہ طریقے سے موت کے منہ میں جاتے ہیں لیکن اس مرض سے تھوڑی سی احتیاط کرکے بچا جاسکتا ہے،آئیے آپ کو اس سے بچنے کے طریقے بتاتے ہیں۔

وزن کم کریں

برطانیہ اور یورپ میں ہر سال 52ہزار افرادصرف موٹاپے کی وجہ سے چھاتی،بیضہ دانی،پروسٹیٹ،جگر اور پِتے کے کینسر کا شکار ہوتے ہیں ۔ یونیورسی آف سٹرلنگ کی پروفیسر لِنڈا بالڈ کا کہنا ہے کہ جتنا زیادہ وزن ہوگااتنا ہی کینسر ہونے کا خطرہ زیادہ رہے گا۔

کثرت مے نوشی

شراب نوشی کو ہمارے مذہب نے بلاوجہ حرام قرار نہیں دیا۔جدید سائنس اب اس کے مہلک اثرات سے لوگوں کو بتارہی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کی وجہ سے جگر کے کینسر کے امکانات بڑھنے لگتے ہیں لہذا اس سے پرہیز کیا جائے۔

دہی کھائیں

ہمارے آباﺅاجداد میں دہی کھانے کی عادت کافی پختہ تھی اور یہی وجہ تھی کہ وہ کینسر جیسے مرض سے بچے ہوئے تھے۔اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کینسر سے بچناچاہتے ہیں تو دہی کا استعمال کریں۔

ایسپرین کھائیں

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسپرین کھانے سے نہ صرف دل کے دورے کے امکانات کم ہوتے ہیں بلکہ اس کی وجہ سے آنت کے کینسر کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں۔امریکی ادارہ برائے انسداد کینسر نے کہا ہے کہ 50اور59سال کے درمیان افراد کو ایسپرین کی تھوڑی مقدار ضرور لینی چاہیے۔

فائبر والی غذائیں

ایسی غذاﺅں کا کھانا یقینی بنائیں جن میں ریشہ ہوجیسے کیلا،گندم،جووغیرہ۔ان کھانوں کی آنت میں موجودگی کی وجہ سے نہ صرف کینسر نہیں ہوگا بلکہ اس کی وجہ سے کھانا بھی جلد ہضم ہونے کے ساتھ معدے کے دیگر امراض سے بچاجاسکے گا۔

ورزش کریں

باقاعدگی سے جسمانی مشقت اور ورزش کی وجہ سے چھاتی، آنتوںاور بچہ دانی کے کینسر سے بچاجاسکتا ہے۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جولوگ دن میں 30منٹ تک ورزش کرتے ہیں ان میں کینسر پیدا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ماہر صحت پروفیسر جانسن کا کہنا ہے کہ ورزش کی وجہ سے خواتین میں ہارمونز کا لیول صحیح رہتا ہے جس کی وجہ سے چھاتی،آنت اور بچہ دانی کا کینسر نہیں ہوتا۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...