بھارت نے جارحیت کی توپاک فوج کے شانہ بشانہ لڑینگے : طلباوطالبات

بھارت نے جارحیت کی توپاک فوج کے شانہ بشانہ لڑینگے : طلباوطالبات
بھارت نے جارحیت کی توپاک فوج کے شانہ بشانہ لڑینگے : طلباوطالبات

  


لاہور (ویب ڈیسک )بھارت کی طرف سے کشمیرمیں بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی اورپاکستان کیخلاف بیان بازی پرمختلف سکولوں کے طلباوطالبات نے اپنے ردعمل اورجذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی توپاک فوج کے شانہ بشانہ لڑینگے ،کشمیرمیں ہزیمت پربھارتی حکومت اورفوج بوکھلاچکی ہیں،خطے میں جنگ چھڑی توبھارت کوعبرتناک شکست ہوگی ،وطن عزیزکیلئے اپنا تن من دھن سب قربان کردینگے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق صہیب نے کہا کہ پاکستان اور بھا ر ت کے کشیدگی پوری دنیا کیلئے خطرے کی علا مت ہے ،جنگ ہوئی تو بھا رت کو ایسی شکست ہوگی کہ اسکا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا۔کشما لہ خان ،ثانیہ صدیق ،صبا اظہر اور صائمہ نے کہا کہ بھا رتی فوج میں پاکستان کی بہا در و نڈر فوج کے سامنے کھڑے ہونے کی جرأت نہیں۔فار وق اور محمود شاہ نے کہا پاکستان کی آرمی و حکومت ہر فورم پر کشمیریوں کی آزادی کی با ت کریگی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

محمد وقاص اور انس امتیا ز نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ کے بعد بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہو چکی ہے اور عوامی رد عمل پر قابو پانے کیلئے پاکستان کیخلا ف گھٹیا زبان استعما ل کر رہی ہے۔حسین ،عامر اور عمر نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو بھا رت کے مقدر میں تباہی کے سوا کچھ نہیں آئیگا۔

مزید : لاہور


loading...