مہمان خصوصی نہ ملنے سے ایم فل سکالرز لیپ ٹاپ سے محروم

مہمان خصوصی نہ ملنے سے ایم فل سکالرز لیپ ٹاپ سے محروم
مہمان خصوصی نہ ملنے سے ایم فل سکالرز لیپ ٹاپ سے محروم

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن ہی تحقیق کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔ پبلسٹی اور مناسب مہمان خصوصی نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں ایم فل سکالرز اور طلباءکو لیپ ٹاپ نہیں دیئے جارہے۔ لیپ ٹاپ نہ ملنے کی وجہ سے سکالرز کو مقالہ کی تیاری اور ریسرچ میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد کی کئی جامعات کو وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ پہنچا دیئے گئے تھے تاکہ بروقت طلبہ کو تقسیم کر کے تھیسز کا کام مکمل کرایا جاسکے۔ اس بارے طلبہ نے بتایا کہ اگست کے پہلے ہفتے سکالرز میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا عمل شروع ہونا تھا تاکہ تھیسز کا کام شروع کرایا جاسکے‘ اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کئی طلبہ نے بتایا ہے کہ ان کا ایم فل کا فائنل ائیر شروع ہوگیا ہے مگر تاحال ان کو لیپ ٹاپ نہیں دیئے گئے جس کی وجہ سے ان کی ریسرچ کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے جامعات کے فوکل پرسن بتاتے ہیں کہ لیپ ٹاپ خصوصی تقریب میں دیئے جائیں گے اس حوالے سے کئی بار ایچ ای سی کو بھی کہا ہے کہ اگر کوئی مناسب مہمان خصوصی نہ ملے تو کیا کیا جائے اور ویسے بھی تقریب پر بھاری اخراجات آئیں گے مگر ایچ ای سی کے فوکل پرسن نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لئے تقریب کا ہونا ضروری ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

طلبہ نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے لیپ ٹاپ کی تقسیم کی ہدایات جاری کریں تاکہ طلبہ تھیسز شروع کر سکیں۔ اس بارے ترجمان ایچ ای سی نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ تمام جامعات کو ہدایات کی گئی ہیں کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کو آسان کیا جائے تاکہ کسی کی پڑھائی اور تحقیق کا عمل متاثر نہ ہو اس معاملے کو بھی دیکھا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد


loading...