سعودی عرب میں مملکت کا 86واں ”یوم وطنی“ بھرپور جذبے اور شان و شوکت سے منایا گیا

سعودی عرب میں مملکت کا 86واں ”یوم وطنی“ بھرپور جذبے اور شان و شوکت سے منایا ...
سعودی عرب میں مملکت کا 86واں ”یوم وطنی“ بھرپور جذبے اور شان و شوکت سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں مملکت کا 86واں ”یوم وطنی“ بھرپور جذبے شان و شوکت اور روایتی وقار کے ساتھ منایا گیا۔ پورے مملکت میں تمام گورنروں سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا بلکہ سعودی عرب کے طول و عرض میں سرکاری عمارتوں، شاہراﺅں، سڑکوں، چوراہوں پر بھی سبز پرچ لہراتے رہے۔ پورے مملکت میں یوم وطنی کے موقع پر سرکاری و نجی اداروں میں چھٹی رہی۔ یوم وطنی کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

اس موقع پر ولی عہد و نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے ”اتحاد و توحید کے علمبردار وطن“ کے زیر عنوان بیان جاری کرکے واضح کیا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر قیادت مبارک وطن میں امن وامان، سکون و اطمینان اور ترقی و خوشحالی کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ مملکت کے تمام شہروں میں لوگوں کا جوش دیدنی تھا۔ نوجوانوں نے گاڑیوں کو سبز رنگ سے قومی پرچم بنا کر سجایا ہوا تھا۔ خواتین، بچے بھی مختلف شاپنگ سنٹروں اور شاہراﺅں پر قومی پرچم تھامے پورے جوش کے ساتھ مملکت کا یوم وطنی مناتے رہے۔ منچلے موٹرسائیکلوں پر قومی پرچموں کے ساتھ اپنی وطن کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے رہے۔ پورے مملکت میں فوڈ چینز اور دوسرے شوروموں سے خصوصی ڈسکاﺅنٹ اور رعایت کا اعلان خصوصی دن کی مناسب سے کیا گیا تھا۔ یہ بھی بڑے شہروں میں عید کے جشن جیسا سماں لگ رہاتھا۔ کئی ثقافتی پروگرامز بھی تشکیل دئیے گئے تھے۔ جدہ کے ساحل سمندر خصوصی توجہ کا مرکز رہا جہاں گاڑیوں کے اژدھام نے جو قومی پرچموں کے ساتھ سجی تھیں، نے ایک سماں باندھا ہوا تھا جبکہ ان میں سوار فیملیز قومی پرچم لہراکر اپنی خوشی اور فخر کا اظہار کررہے تھے۔

اس موقع پر پاکستان کمیونٹی بھی کسی سے پیچھے نہیں تھے۔ پاکستانی نوجوان بھی سعودی عرب کے سبز پرچم لئے اپنے سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ ان کے یوم وطنی پر اپنی محبت اور برادرانہ تعلقات کا اظہار کررہے تھے۔ سفیر پاکستان منظور الحق نے اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سعودی رہنماﺅں نے عالم اسلام کی خدمت کو شعار بنایا ہے جبکہ مملکت سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں نے انتہائی خلوص دلجمعی سے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عربا ور پاکستان کے باہمی تعلقات ہر میدان میں ہمیشہ برادرانہ اور مثالی رہے ہیں اور ہر موقع پر دونوں ممالک دل کھول کر ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ان برادرانہ تعلقات میں مزید گہرائی پیدا ہورہی ہے۔

سعودی عرب کے طول و عرض الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے خصوصی پروگرامز شائع کئے جن میں سعودی عرب کی ترقی، سعودی قیادت کی عوام اور عالم اسلام سے محبت کو خصوصی طور پر اجاگر کیا جبکہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہ عبدالعزیز مرحوم نے کلمہ حق کی سربلندی کے لئے تن من دھن کی بازی لگادی جبکہ موجودہ سابق قیادتوں نے حرمین شریفین کو عازمین حج وعمرہ کے آرام و راحت سے عبادت کے حصول کے لئے کئی ارب ریال کی لاگت سے وسعت دی جبکہ مملکت میں کئی بڑے بڑے میگا پراجیکٹس پر کام ہوا ہے اور ہورہا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -