برلنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک
برلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) برلنگٹن کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برلنگٹن کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں،پولیس نے فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی تصویر جاری کی ہے اور حکام نے کاسکیڈ مال اور دیگر دکانوں کو سِیل کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے،فائرنگ میں چار خواتین جب کہ ایک مرد ہلاک ہوا ہے اور اس واقعے میں ایک خاتون معمولی زخمی بھی ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور ہسپانوی مردہے جس نے گرے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا،امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی بھی مقامی پولیس کی تحقیقات میں مدد کر رہا ہے اور ایف بی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس ایسے مزید حملے ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔