لندن کے اوول کرکٹ گراونڈ میں دوستانہ ٹی 20 میچ ، اہم کھلاڑیوں کی شرکت

لندن کے اوول کرکٹ گراونڈ میں دوستانہ ٹی 20 میچ ، اہم کھلاڑیوں کی شرکت
لندن کے اوول کرکٹ گراونڈ میں دوستانہ ٹی 20 میچ ، اہم کھلاڑیوں کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(عرفان الحق) لندن کے اوول کرکٹ گراونڈ میں دوستانہ ٹی 20 میچ کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹاپ کرکٹرز سعید اجمل، اظہر محمود، ثقلین مشتاق، یاسرعرفات ، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، بھارت کے یوسف پٹھان، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اوردیگر متعدد ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور میچ کھیلا ۔ میچ کا مقصد مقامی چیئرٹی کے لئے فنڈز اکھٹا کرنا تھا۔ جس کو انٹرنینشل کرکٹرز ایسوسی ایشن اور ایشاکی ( (Eshakiفائونڈیشن سمیت دیگر کا تعاون حاصل تھا۔ ہالینڈ کی قومی ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی نثراد مدثر بخاری بھی گراونڈ میں موجود تھے۔
سرے آل سٹارز اور کرکٹ یونائیٹڈ کے درمیان دلچسپ ڈے اینڈ نائٹ ٹی 20 میچ کھیلا گیا۔ اوول کرکٹ گراونڈ میں دوستانہ ٹی 20 میچ دیکھنے کےلئے تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے ہر اچھا کھیلنے والے کھلاڑی کو داد دی۔ کرکٹ یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں ایک سو تینتالیس رنز سکور کیا جس میں ٹاپ سکورر پاکستانی نثراد برطانوی کھلاڑی اشتیاق شاہ رہے جنہوں نے 58 رنز بنائے۔
کرکٹ یونائیٹڈ کی طرف سے یوسف پٹھان اور ڈیرن سیمی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ وریندر سہواگ صفر پر آوٹ ہوئے۔ سرے آل سٹارز کی طرف سے ثقلین مشتاق۔ اظہر محمود اورہربجن سنگھ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 143سکور کے تعاقب میں سرے آل سٹار کی ٹیم کا آچھا آغازکیا لیکن پے در پے وکٹیں گرنے کی وجہ سے سر آل سٹار کی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی اور میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا- سرے آل سٹار کو آ آخری اوور میں دس رنز درکار تھے جبکہ اس کی چار وکٹیں باقی تھیں لیکن کرکٹ یونائیٹڈ کی شاندار باؤلنگ کے سامنے سر ے آل سٹار کے کھلاڑی بے بس نظر آئے اور میچ دلچسپ مقابلے کے بعد کرکٹ یونائیٹڈ نے تین رنز سے جیت لیا۔ سرے آل سٹار کی طرف سے کیون پیٹرسن نے پچاس۔ اظہر محمود نے 34 رنز بنائے جبکہ ان دونوں کو سعید اجمل نے آوٹ کیا
پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ انہیں میچ کھیل کر بہت اچھا لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے میچ پاکستان میں بھی ہونے چاہیں تاکہ سکولوں اور کالجز سے کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ نکل کر سامنے آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے کھیلنے کے لئے پرامید ہیں۔ اظہر محمود اور یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ میچ کھیل کر نہ صرف آنہیں اچھا لگا بلکہ تماشائی بھی خوب مخظوظ ہوئے۔
پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ہالینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے والے پاکستانی نثراد فاسٹ باولر مدثر بخاری کا نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ حوصلہ نہ ہاریں اور کوشش کرکے آگے آہیں۔ ان کے لیے کرکٹ کے میدانوں میں بہترین بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس میچ کو اچھی کوشش قرار دیا۔ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے کام کرنیوالی تنظیم (ایشاکی) فائونڈیشن کےڈدائریکٹر تنزیل بخاری کا کہنا تھا ایسے میچز کے انعقاد کا مقصد کمیونٹی کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لئے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے۔
میچ سے قبل کھلاڑیوں کے اعزاز میں دوپہر کے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں انگلش کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ حاضرین کےلئے ایشین میوزک کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں انڈین رقصاوں نے رقص کیا۔ جسے حال میں موجود افراد نے بے حد پسند کیا۔

مزید :

برطانیہ -