اوپو نے پاکستان کی 4Gاسمارٹ فون مارکیٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی
لاہور(پ ر) صف اول کے اسمارٹ فون برانڈ اوپو (OPPO) نے پاکستان میں سال 2017 کی پہلی دو سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ فروخت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ تحقیقی ادارے جی ایف کے (GFK) کی تازہ ترین تحقیقی کے مطابق ہمیشہ سے جدت کے لئے کوشاں اسمارٹ فون برانڈ اوپو اب پاکستان کی 4Gاسمارٹ فون مارکیٹ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس بات کا اعلان لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے سامنے کیا گیا۔صف اول کی مارکیٹ ریسرچ ایجنسی جی ایف کے (GFK) کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق جولائی 2017 میں اوپو A57اور اوپو A37 اسمارٹ فون پاکستانی 4Gاسمارٹ فون مارکیٹ میں اینڈرائڈ سے چلنے والے سب سے مقبول پانچ اسمارٹ فونز کی فہرست میں موجود رہے۔ اس سے اوپو R11اور اوپو A57کی عالمی کامیابی نظر آتی ہے۔
خودمختار تحقیقی ادارے کاؤنٹر پوائنٹ ٹیکنالوجی مارکیٹ ریسرچ کے مطابق جولائی 2017 کے دوران دنیا میں سب سے مقبول اینڈرائڈ فونز کی فہرست میں دو پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
پاکستان میں سب سے زیادہ اینڈرائڈ فونز کی خریداری میں اوپو کا F3بھی شامل ہے کیونکہ یہ پہلا اسمارٹ فون تھا جس نے پاکستانی صافین کے لئے ڈوئل سیلفی کیمرا متعارف کرایا اور ملک بھر میں سیلفی رجحان پیدا کیا۔
اوپو پاکستان میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی پانے والا اسمارٹ فون برانڈ ہے جس میں اسکے بنیادی اسمارٹ فون ماڈلز اوپو F3، اوپو A37اور اوپو A57شامل ہیں۔ اوپو کے تیزی سے فروغ پانے کی وجہ اس کا ڈیزائن، مینوفیکچرنگ استعداد کار اور دیگر بہت سارے فیچرز ہیں۔ اس کے علاوہ اوپو سیلز کے مختلف انداز، صارفین تک رسائی بڑھا کر برتری حاصل کرنے کی حکمت عملی اور مارکیٹنگ کے ترغیبی طریقوں کے ساتھ حریفوں پر سبقت حاصل کرتا ہے۔