دنیا کی امیر ترین خاتون انتقال کرگئی، یہ کون تھیں اور کیا کرتی تھیں؟ وہ بات جو بہت کم لوگوں کو معلوم ہے

دنیا کی امیر ترین خاتون انتقال کرگئی، یہ کون تھیں اور کیا کرتی تھیں؟ وہ بات ...
دنیا کی امیر ترین خاتون انتقال کرگئی، یہ کون تھیں اور کیا کرتی تھیں؟ وہ بات جو بہت کم لوگوں کو معلوم ہے

  


پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین مرد کا ذکر تو کسی نہ کسی حوالے سے تقریباً روزانہ سننے کو ملتا ہے لیکن دنیا کی امیر ترین خاتون کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ یہ عالمی شہرت یافتہ کاسمیٹکس برانڈ ’لوریال‘ کی جان نشین للیان بیٹن کورٹ تھیں، جو 94 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔

ویب سائٹ images.dawn.comکی رپورٹ کے مطابق للیان بیٹن کورٹ کی صاحبزادی فرینکوئس بیٹن کورٹ نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کی وفات گزشتہ رات گھر پر ہی ہوئی۔ وہ لوریال کمپنی کی بنیادی شیئر ہولڈر تھیں اور دنیا کی امیر ترین خاتون تھیں، جبکہ امیر ترین مرد و خواتین میں ان کا نمبر 14واں تھا۔ فوربز میگزین کے مطابق ان کی دولت تقریباً 39.5 ارب ڈالر (تقریباً 39.5کھرب پاکستانی روپے) ہے۔

وہ ایک لڑکی جس کے ساتھ سینکڑوں پاکستانیوں نے جنسی زیادتی کی

للیان 2006ءسے الزائمر کی بیماری میں مبتلاءتھیں، جبکہ 2011ءمیں انہیں ڈمینشیا کی بیماری بھی لاحق ہو گئی، جس کی وجہ سے ان کا سماجی میل جول تقریباً ختم ہو کر رہ گیا تھا۔ان کے سنگین ذہنی مسائل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے کئی قریبی لوگوں نے ان کی دولت ہتھیانے کی کوشش بھی کی جس پر وہ ہمیشہ رنجیدہ رہیں، اور خصوصاً آخری دنوں میں لو گوں کی خود غرضی پر بہت دکھ کا اظہار کیا کرتی تھیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس