جنوری تا جون کھاد ساز فیکٹریوں کے منافع میں10فیصد اضافہ
کراچی (این این آئی)مالی سال2017کی پہلی ششماہی میں جنوری تا جون کے دوران کھاد تیار کرنے والی صنعتوں کے منافع میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ سال 2016 کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کھادیں تیار کرنے والے کارخانوں نے 10.6 ارب روپے کا زائد منافع کمایا ہے ۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران کھاد تیار کرنے والی چار بڑی کمپنیوں کی فروخت میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا،یہ چار ادارے ملک میں کھاد کی مجموعی پیداوار کا 90 فیصد پیدا کرتے ہیں،ان صنعتی اداروں کی فروخت کا حجم 97 ارب روپے تک بڑھ گیا۔