رواں مالی سال موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوار اورفروخت میں اضافہ
اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوار اورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ پاکستان آٹوموٹیوایسوسی ایشن(پاما)کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دومہینوں جولائی اوراگست میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 90ہزارزائد موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں۔اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران موٹرسائکلیں اوررکشے تیارکرنے والے اداروں نے 3لاکھ 24ہزار824موٹرسائیکلیں اوررکشے تیارکئے جو تمام فروخت ہوئے۔اعداد وشمار کے مطابق جاپانی کمپنی ہونڈا موٹرسائکلیں تیارکرنے کے حوالے سے سرفہرست رہی جس نے ایک لاکھ 87ہزار سے زائدموٹرسائکلیں تیاراورفروخت کیں ،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ہونڈا نے ایک لاکھ36ہزار 476موٹرسائیکلیں تیاراورفروخت کی تھیں۔
*****