محکمہ زراعت پنجاب نے زیتون کے پھل کی خریداری کا آغاز کردیا

محکمہ زراعت پنجاب نے زیتون کے پھل کی خریداری کا آغاز کردیا

لاہور ( این این آئی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زراعت پنجاب نے زیتون کے کاشتکاروں کے مالی استحکام کے لئے زیتون کے پھل کی خریداری کا آغاز کر دیا ہے اور اس ضمن میں بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اشتراک سے چکوال، فتح جنگ اور اٹک میں زیتون کے پھل کی خریداری کے لئے مراکز قائم کئے ہیں جہاں زیتون کے کاشتکار بغیر کسی دشواری کے زیتون کا پھل فروخت کر سکتے ہیں۔ ان خریداری مراکز کے قیام سے نہ صرف زیتون کے کاشتکاروں کو اپنی محنت کا بھرپور معاوضہ ملے گا بلکہ آئندہ زیتون کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ان خریداری مراکز پر زیتون کے پھل کی ترسیل کے لئے خصوصی ٹوکریاں بھی دستاب ہیں جس سے پھل آلودگی اور ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔ زیتون کے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ منافع کے لئے موٹا اور باریک پھل علیحدہ علیحدہ لے کر آئیں۔

مزید معلومات کے لئے زیتون کے کاشتکار محکمہ کے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 0543-662002، 0302-6306557اور 0300-5644104

مزید : کامرس