بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے 1 لڑکی شہید، 2زخمی:آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے 1 لڑکی شہید، 2زخمی:آئی ایس ...
بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے 1 لڑکی شہید، 2زخمی:آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ لڑکی شہید ہو گئی جبکہ 2افراد زخمی ہوئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرنکیال سیکٹرمیں  شہری آبادی کو نشانہ بنا یا۔ بھارتی فوج کی جانب سے فائرکئے گئے مارٹر شیل بالاکوٹ میں گرے جس کے نتیجے میں 22سالہ توشیبہ اقبال دختر راجا اقبال شہید ہوگئیں جبکہ ان کی 18 سالہ بہن عنیقہ اقبال شدید زخمی ہوگئیں۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -