سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’ شور شرابا ‘‘ کو محرم کے بعد ریلیز ہوگی

سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’ شور شرابا ‘‘ کو محرم کے بعد ریلیز ہوگی
 سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’ شور شرابا ‘‘ کو محرم کے بعد ریلیز ہوگی

  


لاہور(فلم رپورٹر)سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’ شور شرابا ‘‘ کو محرم الحرام کے بعد ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے ہدایتکار حسین حیدر آباد والے اس فلم کو ایک سال قبل مکمل کر چکے ہیں جس کی کاسٹ میں گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ ، عدنان خان ، اچھی خان ، سخاوت ناز ، شیبا بٹ ، افتخار ٹھاکر ، موسیٰ خان ، لیلیٰ اور میرا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ فلم کو تین مرتبہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر بعض وجوہات کی بناء پر فلم عید الفطر اور عید الاضحی پر بھی ریلیز نہیں ہو سکی تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے بجٹ کی اس فلم کو محرم الحرام کے بعد ریلیز کر دیا جائے گا ۔ فلم میں کام کرنے والے فنکار بھی بڑی شدت کے ساتھ فلم کی نمائش کے منتظر ہیں۔

مزید : کلچر