میرا بیٹا نہایت بہادر اور دلیر تھا ، اللہ تعالیٰ نے ارسلان کی شہادت کا شوق پورا کیا :شہیدلیفٹیننٹ ارسلان عالم کے والدشمشیرعالم ستی کی گفتگو

میرا بیٹا نہایت بہادر اور دلیر تھا ، اللہ تعالیٰ نے ارسلان کی شہادت کا شوق ...
میرا بیٹا نہایت بہادر اور دلیر تھا ، اللہ تعالیٰ نے ارسلان کی شہادت کا شوق پورا کیا :شہیدلیفٹیننٹ ارسلان عالم کے والدشمشیرعالم ستی کی گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک افغان سرحد کے قریب خیبرایجنسی میں راجگال چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے والدشمشیرعالم ستی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ارسلان کی شہادت کا شوق پورا کیا،ارسلان کو شہادت کا جذبہ اور شوق تھا،ارسلان عالم نہایت بہادر اور میرا دلیر بیٹا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہیدکی نمازجنازہ پشاورگیریژ ن میں ادا کر دی گئی:آئی ایس پی آر

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہیدلیفٹیننٹ ارسلان عالم کے والدشمشیرعالم ستی نے کہا کہ پاکستان کے دشمن وارکررہے ہیں،پاکستان کومتحدہوناچاہیے،اللہ تعالیٰ نے ارسلان کی شہادت کا شوق پورا کیا،عظیم لوگوں کی موت بھی عظیم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ارسلان کی شہادت کا شوق پورا کیا،ارسلان کو شہادت کا جذبہ اور شوق تھا۔ والد شمشیر عالم نے کہا کہ ارسلان آرمی میں شوق سے گیا تھا،ارسلان عالم نہایت بہادر اور میرا  دلیر بیٹا تھا۔

مزید :

قومی -