میرا کی ایک بار پھر مائرہ خان پر لفاظی گولہ باری شروع

میرا کی ایک بار پھر مائرہ خان پر لفاظی گولہ باری شروع
 میرا کی ایک بار پھر مائرہ خان پر لفاظی گولہ باری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلمسٹار میرا نے ایک بار پھر اداکارہ مائرہ خان پر لفظوں کی گولہ باری شروع کر دی ۔ فلمسٹار میرا نے مائرہ خان کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائرہ خان خود غرض ، کرپٹ اور نشے کی عادی ہے ، میں نے اس سے پہلے بھی مائرہ خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سٹیٹس اپ لوڈ کیا تھا مگر کسی نے میری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔ میرا نے کہا کہ مجھے مائرہ خان سے کوئی ذاتی رنجش نہیں مگر جو بھی ملکی مفاد کے خلاف کام کرے گا میں اس کے خلاف آواز بلند کرتی رہوں گی ۔ دوسری جانب اداکار و ماڈل موسیٰ خان نے مائرہ خان کی حمایت میں کہا کہ ہر فنکار کی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے جس میں کسی کو دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں ۔مائرہ خان کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں کیا اس کی کسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ کسی کمرشل یا فلم کا حصہ تھی یا ان کا ذاتی عمل تھا۔
انہوں نے کہا کہ مائرہ خان ایک بڑی سٹار ہے اور پاکستان میں اس کے ناقدین کی تعداد بھی اسی تناسب سے زیادہ ہے لیکن کسی کو بھی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہم فنکاروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرے ۔

مزید :

کلچر -