کامیڈین عباس راہی گوجرانوالہ میں سپرد خاک

کامیڈین عباس راہی گوجرانوالہ میں سپرد خاک
 کامیڈین عباس راہی گوجرانوالہ میں سپرد خاک

  


لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈین اور گلوکارہ افشان کے سابق شوہر عباس راہی کوان کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میں دوستوں اور رشتہ داروں کے علاوہ شوبزسے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے بھی شرکت کی۔عباس راہی طویل علالت کے بعد گزشتہ شب مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

وہ دل اور فالج کے عارضہ میں مبتلا تھے۔شوبزسے تعلق رکھنے والے افراد نے عباس راہی کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے ان کے لئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

مزید : کلچر