پی ٹی وی نے سینئرزکو مکمل طور پر نظرانداز کردیا:عرفان کھوسٹ

پی ٹی وی نے سینئرزکو مکمل طور پر نظرانداز کردیا:عرفان کھوسٹ
پی ٹی وی نے سینئرزکو مکمل طور پر نظرانداز کردیا:عرفان کھوسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ فنکار کی بنیادی تربیت گاہ ریڈیو پاکستان ہوا کرتی تھی جہاں فنکاروں کے تلفظ پر بھی بڑا زور دیا جاتا تھا اور جو لوگ بھی ریڈیو پاکستان میں کام کر چکے ہیں آج بھی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں ان کا تلفظ سب سے بہتر ہے مگر اب ریڈیو پاکستان میں وہ پروڈیوسر نہیں رہے جو فنکار سے اس کی صلاحیتوں کے مطابق کام لیتے تھے ۔ آج سیکھنے کے لئے سینئر اداکار ہیں جن کے فن کو دیکھ کر وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر سنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ پی ٹی وی لاہور سنٹر نے اپنے سینئر فنکاروں کو مکمل طور پر نظر انداز کررکھا ہے جو پی ٹی وی کی شہرت کا باعث ثابت ہوئے ، صرف طارق عزیز وہ خوش قسمت فنکار ہیں جو آج پچاس سال گزرنے کے باوجود پی ٹی وی سے وابستہ ہیں، باقی سینئر پی ٹی وی چھوڑکر نجی ٹی وی چینلز کی پروڈکشن میں کام کررہے ہیں جو پی ٹی وی کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی آج اگر سینئر اداکاروں کے ساتھ ملکر دوبارہ کام کر ے تو میرے خیال میں پی ٹی وی ڈرامے کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -