فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کراچی میں فروغ پا رہی ہے: فرزانہ تھیم

فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کراچی میں فروغ پا رہی ہے: فرزانہ تھیم

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ لاہور ادب اور ثقافت کا ہمیشہ سے گڑھ رہا ہے اور سب سے زیادہ ڈرامے اور فلمیں لاہور سے ہی بنتی رہی ہیں مگر آج فلم اور ڈرامہ انڈسٹری لاہور کی بجائے کراچی میں فروغ پا رہی ہے جس کے بڑے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے ’’ میڈیا‘ ‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ کے ساتھ نئے فلمسازوں نے بھی اپنی قابلیت سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ۔ بالی ووڈ میں نوجوان ڈائریکٹر ز، پروڈیوسرز کام کرتے ہیں اور اب یہ سلسلہ پاکستان میں بھی شروع ہو گیا ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر شدید دکھ ہے جس کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ل۔ نہ صرف میں بلکہ پوری فنکار برادری اپنے مظلوم برمی مسلمانوں بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ برمی مسلمانوں کی امداد کے لئے ویلفیئر فنڈ کا اجراء کرے جس میں فنکار بھی بڑھ چڑھ کر اپنا فرض ادا کریں گے۔

مزید : کلچر