کترینہ کیف اور شاہ رخ خان نے نئی فلم کی عکسبندی کا آغاز کر دیا
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور شاہ رخ خان نے ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم کی عکسبندی کا آغاز کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا نے کترینہ کیف کی انسٹاگرام پر ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم کی عکسبندی کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے سیٹ پر بنائی گئی ایک تصویر بھی شئیر کی ہے ۔کترینہ کیف ،انوشکا شرما اور شاہ رخ خان فلم ’’جب تک ہے جان ‘‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے ۔شاہ رخ خان اور انوشکا شرما پانچ سال کے وقفے کے بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار بونے کے روپ میں نظر آئیں گے۔
فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔