مجالس عشرہ محرم الحرام
لاہور(اپنے نمائندے سے)یکم تا دس محرم روزانہ سات بجے صبح نقوی امام بارگاہ بدر کالونی سوڈیوال میں مجالس عزا ہوں گی جس سے علامہ بہادر علی زیدی خطاب کریں گے ۔
امام بارگاہ رائے ونڈ سٹی میں 2بجے دوپہر مجالس عزاء ہونگی ،علامہ مرتضی حسین گھلو فاضل قم فضائل و مصائب محمد و آل محمد بیان فرمائیں گے۔
صبح 9بجے 274سی بلاک مرغزار کالونی ملتان روڈ لاہور خواتین کی مجالس عزا ہونگی ذاکر سیدہ ماجد بخاری خطاب کرینگی ۔
خمسہ مجالس 12 تا 16محرم الحرام امام بارگا ہ درفاطمۃ الزہرہ بمقام 376ای بلاک سبزہ زار لاہور میں 7بجے شام ہو گی ۔ایران سے تشریف لائے علامہ بہادر علی زیدی خطاب کریں گے ۔
امام بارگاہ بیت السادات سید پارک سنت نگر میں بخاری برادران کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا جائیگا،مجلس عزا سے ذاکر اہلبیت الفت حسین الفت آف لاہور اور علامہ امجد علی عابد ی خطاب کرینگے
امام بارگاہ عطیہ اہلبیت 21نکلسن روڈ میں روزانہ صبح 7بجے مجلس عزا سے مولانا پروفیسر سید زوالفقار حسین نقوی خطاب کریں گے
امام بارگاہ بلاک سیداں کرشن نگر اسلام پورہ میں روزانہ 4بجے مجلس سے علامہ زبیر عابد ی خطاب کریں گے
امام بارگاہ کرنل سید مجتبیٰ حسین 89کیولری گراؤنڈ سے روزانہ شام7بجے مجلس سے علامہ سید کمال حیدر رضوی خطاب کریں گے
امام بارگاہ زید ی ہاؤس 18شاہ جمال روڈ نزد اچھرہ میں روزانہ 4بجے شام مجلس سے سید فراز حیدر کاظمی خطاب کرینگے