تحفظ ختم نبوت کیلئے آئین کے مطابق جدوجہد جاری رہے گی،علماء کرام

تحفظ ختم نبوت کیلئے آئین کے مطابق جدوجہد جاری رہے گی،علماء کرام

فیروزوالہ (نامہ نگار) تحریک ختم نبوت شاہدرہ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد لبیک یا رسول اللہ کامران پارک شاہدرہ میں ایک روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ممتاز علمائے کرام جامع مسجد داتا دربار کے خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی، علامہ محمد منشاء تابش پسروری، الحاج صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری، علامہ عمران الحسن فاروقی ، مولانا محمد نواز جلالی، علامہ مقصود احمد نقشبندی ، مولانا بدر منیر قادری ، علامہ اکرام الحسن رضوی ، علامہ ذبیع اللہ قادری ، مولانا عدنان رضوی اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا ختم نبوت اسلام کی شاہ رگ ہے۔ ختم نبوت کے لیے آئین اور قانون کے مطابق جدو جہد جاری رکھیں گے۔ اگر اس میں کوئی ترمیم کی گئی تو اس کا ہر صورت میں دفاع کریں گے ۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت دلوانے کیلئے اکابرین اہلسنت کی قربانیاں نا قابلِ فراموش ہیں۔ ارکانِ پارلیمنٹ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے 1974ء میں قادیانی جماعت کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ اور اسلامی مملکت کی پاسداری کا حق ادا کیا ۔ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کا قلعہ ہے۔ دفاع ختم نبوت کے لیے جانیں قربان کر دیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1