محکمہ تعلیم نے بڑے نجی تعلیمی اداروں کوغیر منظور شدہ شعبوں میں داخلوں سے روک دیا

محکمہ تعلیم نے بڑے نجی تعلیمی اداروں کوغیر منظور شدہ شعبوں میں داخلوں سے روک ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے لاہور کے بڑے نجی تعلیمی اداروں کو غیر منظور شدہ نئے شعبہ جات میں داخلوں سے روک دیا ۔ اس سلسلے میں محکمہ نے 26 ستمبر تک کیس محکمہ ہائر ایجوکیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔مراسلے کے مطابق جن پروگراموں سے روکا گیا ہے ان میں بی بی اے، ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی مینجمنٹ، فلم اینڈ میڈیاسٹڈیز، انجینئرنگ، فارمیسی اور ہیلتھ سائنسز، ہیلتھ اینڈ الائیڈ سائنسز، آرکیٹکچر آرٹ اینڈ ڈیزائن، آرٹ سوشل سائنسز اینڈ ہیومیٹیز اور این سی بی اے اینڈ ای کو سائیکالوجی، سوشیالوجی، اسلامک سٹڈیز، اْردو، ہسٹری، پولیٹیکل سائنس، ماس کمیونیکیشن، جیوگرافی، قانون، انگلش، ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن، ایم ایس سی اینوائرمنٹ مینجمنٹ، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، فیکلٹی آف سائنس اور فیکلٹی آف لائف سائنسز، ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، سوشل سائنسز آرٹس اینڈ ہومیٹیز، فیکلٹی آف میڈیکل، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف فارمیسی اور ڈیپارٹمنٹ آف ایپلائیڈ فزکس،، میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ آرکیٹکچر، فیکلٹی آف فارمیسی، آرکیٹکچر اینڈ پلاننگ، ہیلتھ سائنسز، فوڈ اینڈ ایگریکلچر سائنسز، ایوی ایشن اسٹیڈیز، اسلامک بینکنگ اور سکول آف سسٹم اینڈ ٹیکنالوجی، پروگرامز اور تمام ٹیکنالوجی پروگرامز میں داخلوں سے روکا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1