حکمرانوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کیلئے قانون بنائے،مسرت جمشید چیمہ

حکمرانوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کیلئے قانون بنائے،مسرت جمشید چیمہ

لاہور(لیڈی ر پورٹر) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے والوں نے پارلیمان سے غریب کی بجائے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے قانون سازی کو ترجیح دی ۔

ہے اور انتخابی اصلاحات بل کی منظوری اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،98فیصد عوا م اپنے حقوق کیلئے دو فیصد اشرافیہ کے خلاف متحد نہ ہوئے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی انہی حالات سے دوچار رہیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 124میں خواتین کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اب بیدار ہونا ہوگا اور کئی دہائیوں سے اقتدار پر براجمان سیاسی جماعتوں کا کڑا احتساب کرنا ہوگا ۔ دنیا بھر میں پاکستان مخالف پراپیگنڈا عروج پر ہے جبکہ وفاقی وزراء ا س محاذ پر لڑنے کی بجائے شاہی خاندان کو بچانے کیلئے تدبیری اجلاسوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کواپنے ووٹ کی طاقت کو سمجھنا اور اس کا درست استعمال کرنا ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1