شہباز شریف نے محنت سے پنجاب کو مثالی صوبہ بنا دیا،سیف الملوک کھوکھر
لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی سالگرہ کے موقع پر ایم پی اے سیف الموک کھوکھر نے محرم الحرام کے احترام کی وجہ سے سالگرہ کا کیک کاٹنے کی بجائے میاں محمد شہباز شریف کی لمبی زندگی اچھی صحت و تندرستی کے لئے دعائیہ تقریب منعقد کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف الموک کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبہ پنجاب کی عوام کے لئے اللہ کی طرف سے یہاں کے عوام کے لئے ایک بہترین نعمت سے کم نہیں ہیں شہباز شریف نے دن رات محنت کرکے بلا شبہ صوبہ پنجاب کو ایک اعلیٰ صوبہ بنا کررکھ دیا ہے اور اس صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے انہوں نے انتھک کام کیا ہے اور ان کے کاموں کو اور پنجاب میں ہونے والی ترقی کو دوسرے ممالک کے عوام بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔