یونین کونسل212کے مکین گندا پانی پینے پر مجبور،بیماریاں پھیلنے لگیں

یونین کونسل212کے مکین گندا پانی پینے پر مجبور،بیماریاں پھیلنے لگیں

لاہور(لیڈی ر پورٹر) صوبائی دارالحکومت کی یونین کونسل 212کے مکین گندا پانی پینے پر مجبو ر ،برساتی پانی کا نکاس نہ ہونے سے بیماریوں نے جنم لینا شروع کردیا ۔اس یونین کونسل سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے چیئرمین میاں شکیل ایڈووکیٹ اور غلام مصطفی کا کہنا ہے کہ چونکہ اس یونین کونسل میں زیادہ تر رہنے والوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور یہاں سے منتخب ایم پی اے میاں محمود الرشید کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے ہے اس لئے یہاں کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جارہا ہے اگر گنداپانی پینے سے کسی بچے کو کوئی بیماری لا حق ہوئی تو اس کی ذمے داری واسا انتظامیہ پر ہو گی اور فی الفور یونین کونسل سے برساتی پانی کو نہ نکالا گیا تو پھر بھی ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1