نوازشریف کیلئے آئینی ترامیم (ن) لیگ کیلئے خطرناک ہیں،شاہد صدیق
لاہور(نمائندہ خصوصی )سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کیلئے جتنی بھی آئینی ترا میم کرائی جائیں گی وہ مسلم لیگ کیلئے خطرہ ہی ثا بت ہیں ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے چیئر مین سیکرٹریٹ میں پار ٹی کارکنو ں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ سا نحہ ما ڈ ل ٹا ؤ ن کی رپور ٹ پبلک نہ ہو نا ظاہر کر تا ہے کہ سا نحہ ما ڈ ل ٹا ؤ ن کی ر پور ٹ بھی شریف خاندان کے سر پر لٹکتی تلوار ہے جس کا وہ سامنا نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا تحریک انصا ف پور ی قوت کے سا تھ میدان میں مو جو د ہے عمران خان کی مسلسل کو ششو ں سے چور اقتدار کے ایوانو ں سے رخصت ہو تے ہی ملک سے فرارہو ئے تحریک انصا ف اورعوام کا یہی مو قف ہے کہ جن لیڈرو ں کی جا ئیدادئیں گھر اورہسپتا ل بیرو ن ملک ہیں وہ پاکستان کی جان چھو ڑیں اور اپنے بیرون ملک گھرو ں کو آ باد کر یں اب عوام میڈان لندن نہیں میڈان پاکستان وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔