انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز تیسرے ون ڈے میں آج آمنے سامنے
برسٹول (نیٹ نیوز)انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج برسٹول میں کھیلا جائیگاشیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 24 ستمبر کو برسٹول میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 27 ستمبر کو لندن میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 29 ستمبر کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔