کارو لینا ، اینا ستاسیافائنل میں ، گاربین اور انجلیق پٹ گئیں

کارو لینا ، اینا ستاسیافائنل میں ، گاربین اور انجلیق پٹ گئیں

ٹوکیو(نیٹ نیوز)پان پیسفک اوپن ٹینس میں دفاعی چیمپئین کارولینا ووزنیکی اور ایناستاسیاپیولی چینکوافائنل میں پہنچ گئیں۔عالمی نمبرون گاربین مگوروزا اور سابق نمبرون انجلیق کیربر اپ سیٹ کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ڈنمارک کی کارولینا ووزنیکی نے سپین کی گاربین مگوروزا کو سٹریٹ سیٹس میں باآسانی 6-2اور6-0کی شکست سے دوچارکیا۔ومبلڈن چیمپئین مگوروزا حریف کیخلاف میچ پوائنٹس کھونے پر ایونٹ سے باہر ہوئیں۔دوسرے سیمی فائنل میں سپین کی ایناستاسیاپیولی چینکوانے جرمنی کی انجلیق کیربرکو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔دونوں کھلاڑیوں کے مابین مقابلہ تین سیٹس پر مشتمل اور ایک گھنٹے سے زائد چلا جس میں ایناستاسیانے دوسیٹ جیتے جبکہ ایک سیٹ انجلیق نے اپنے نام کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی