سیکیورٹی کے مزید جائزے کے بعد ٹیم پاکستان بھیجے گے ٗ ایشلے ڈی سلوا

سیکیورٹی کے مزید جائزے کے بعد ٹیم پاکستان بھیجے گے ٗ ایشلے ڈی سلوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(نیٹ نیوز)سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ سیکیورٹی انتظامات کے مزید جائزے کے بعد ٹیم کو 20 ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے پاکستان بھیجا جائیگا۔سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے بتایا کہ حکام متحدہ عرب امارات سے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی جاری رکھیں گے جہاں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں شیڈول ہے ٗ ایشلے ڈی سلوا کے مطابق 29 اکتوبر کو شیڈول میچ کیلئے فائنل کال دینے سے قبل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ایک عہدیدار کو دو ہفتے قبل لاہور بھیجا جائیگا۔سری لنکا کے کھلاڑی دنیش چندی مل کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان تمام کھلاڑیوں کا مشترکہ فیصلہ ہوگا اور اس حوالے سے مزید بات چیت کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ پاکستان میں کھیلنے والے ورلڈ الیون ٹیم میں شامل ان کے ساتھی تھیسارا پریرا نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔