بھارت میں یوکرائن کے سفیر کا آئی فون چھن لیاگیا
نئی دہلی(آن لائن ) پاکستان پر دہشت گردی کا الزام عائد کرنے والے ملک بھارت میں تعینات یوکرائن کے سفیر ڈاکٹر اگور پولکا سے ڈاکو دن دیہاڑے مہنگا فون چھین کر فرار ہو گیابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائن کے سفیر ڈاکٹر اگور پولکا نے صبح کے وقت اپنی سرکاری گاڑی اور ڈرائیور کو دریا گنج کی پارکنگ میں چھوڑا اور خود لال قلعہ کی سیر و تفریح کے لئے نکل گئے۔فوٹوگرافی کے شوقین یوکرائنی سفیر نے لال قلعہ کے انگوری باغ میں چند تصاویر بنانے کے لیے اپنا آئی فون نکالا اور انہوں نے بمشکل 2 ہی تصویریں لی ہوں گی کہ اس دوران اچانک ایک شخص آیا اور ان کا آئی فون چھین کر فرار ہو گیا۔ یہ سب اتنا جلدی ہوا کہ یوکرائن کے سفیر اس چور کا پیچھا کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکے۔
تاہم انہوں چور کے بارے میں کچھ تفصیلات پولیس کو فراہم کی ہیں۔دوسری جانب کوتوالی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم یوکرائن کے سفیر کا موبائل فون حاصل کرنے کیلئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔