نارکوٹکس فری پاکستان سائیکل ریس کا انعقاد آج ہوگا

نارکوٹکس فری پاکستان سائیکل ریس کا انعقاد آج ہوگا

کراچی(این این آئی)پاکستان بھر سے 100سے زائد تیز رفتار ترین سائیکلسٹ آج منشیات کے خلاف آج اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائیں گے اور ثابت کرینگے کہ پاکستان سے منشیات کے خاتمہ کے لئے ہم حکومت پاکستان خصوصاً اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے شانہ باشانہ جہاد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔50کلومیٹر طویل سائیکل ریس کا افتتاح ویلیج ریسٹورنٹ سی ویو DHAسے پاکستان ایڈونچر کے صدر ڈاکٹر ندیم صدیقی فیلگ آف کرکے کرینگے۔ یہ بات ’’50روزہ مشن ردالمنشیات اسپورٹس فیسٹیول‘‘ کے چیف آرگنائزرو سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے بتائی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سائیکل ریس ویلیچ ریسٹورنٹ سے دو دریا ، DHAگولف کلب ، رمادا ہوٹل، عائشہ مسجد سے ہوتی ہوئی واپس ویلیج ریسٹورنٹ آئے گی اور اس راستے کے دو چکر لگاکر دودریا کولاچی پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی