کوچز کے تربیتی کیمپ میں عملی تربیت کا آغاز

کوچز کے تربیتی کیمپ میں عملی تربیت کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن کی زیر نگرانی چیف منسٹرپنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کوچز ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے پانچویں روز تربیتی کیمپ میں عملی تربیت کا آغاز ہوگیاہے، ماہرین نے کبڈی، ریسلنگ، والی بال اور اتھلیٹکس کے کوچز کو عملی تربیت دی ،تربیتی کیمپ کا اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں کیا گیا،سیکرٹری پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن پروفیسر محمد ریاض نے ریسلنگ کے کوچز کوپریکٹیکل کراتے ہوئے کہا کہ ریسلنگ پنجاب کے روایتی کھیلوں میں شامل ہے، دیہی علاقوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، نوجوان ریسلر کو جدید خطوط پر تربیت دینے سے کامیابی مل سکتی ہے۔