عامرکادل نہ پگھلا،فریال نے معافی نامہ ٹوئٹر سے صاف کردیا

عامرکادل نہ پگھلا،فریال نے معافی نامہ ٹوئٹر سے صاف کردیا
 عامرکادل نہ پگھلا،فریال نے معافی نامہ ٹوئٹر سے صاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیٹ نیوز)فریال مخدوم نے عامر خان کے والدین سے معافی واپس لے لی ۔دو روز قبل فریال مخدوم نے اپنا رشتہ بچانے کیلئے آخری کوشش کی اور عامر خان کے والدین سے معافی مانگ لی جس کے جواب میں عامر خان نے ان کی معافی کو مسترد کردیا اور کہا کہ اب طلاق ہو کر رہے گی ، عامر خان کے جواب کے بعد فریال مخدوم نے فوری طور پر اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ کر د ئیے۔ تفصیلات کے مطابق فریال مخدوم نے ٹوئٹر پر اپنا معافی نامہ شیئر کیا اور کہا کہ انہوں نے ماضی میں جو افعال کیے ان پر وہ معذرت خواہ ہیں، عامر کے والدین گھر کے بڑے ہیں اور وہ بھی اتنے ہی پیار اور عزت کے مستحق ہیں جتنے میرے اپنے والدین ، لیکن میرے ان کے ساتھ تنازعات کے باعث عامر پر برے اثرات مرتب ہوئے جن پر معافی مانگتی ہوں۔ فریال مخدوم کی علی الاعلان معافی کے بعد بھی باکسر عامر خان کا دل نہ پگھلا اور انہوں نے یہ معافی شکریہ کے ساتھ مسترد کردی۔
عامر خان کی جانب سے معافی مسترد ہونے پر فریال نے بھی تاخیر نہیں کی اور فوری طور پر اپنا معافی نامہ سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردیا۔