امارات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکلات پیش آئیں گی ،رنگانا ہیراتھ
کولمبو(نیٹ نیوز) سری لنکن سپنر رنگانا ہیراتھ نے کہا ہے کہ امارات میں آئندہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکلات پیش آئیں گی ۔ خاص کر مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بیٹنگ لائن جدوجہد کرتی رہے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں نگانا ہیراتھ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آئندہ سیریز میں آئی لینڈرز کو امصباح اور یونس خان جیسے ماسٹر بیٹسمینوں کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ مصباح اور یونس پاکستان کے بہترین کھلاڑی تھے ،وہ آسانی سے وکٹ نہیں دیتے تھے جبکہ سپن بولنگ پر انہیں مہارت حاصل تھی۔انہوں نے کہا کہ ان کے جانے کے بعد پاکستان ٹیم کو وہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے ان دونوں سری لنکن ٹیم جے وردھنے اور سنکاگارا کے بغیر گذر رہی ہے۔